8 دسمبر 2016 - 19:35
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا مسافر بردار طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس

مذہبی سکالر جنید جمشید سمیت دیگر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔اس واقعہ کی مکمل طور پر تحقیقات ہونی چاہیے: علامہ راجہ ناصر جعفری

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارہ کے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دلخراش واقعہ نے پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔ مذہبی سکالر جنید جمشید سمیت دیگر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔اس واقعہ کی مکمل طور پر تحقیقات ہونی چاہیے اوران وجوہات کا پتالگایا جائے جواس المناک سانحہ کا باعث بنیں تاکہ ذمہ داران کے خلا ف کاروائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا انسانی جانوں کو ارزاں سمجھنے والے غفلت کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں جب تک نہیں لایا جاتا تب تک اس طرح کے خطرات ہمارے سروں پر منڈلاتے رہیں گے۔علامہ ناصر عباس نے مرحومین کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲